برمنگھم مسجد کا اسلام مخالف افراد کے خلاف پرامن رد عمل

IQNA

برمنگھم مسجد کا اسلام مخالف افراد کے خلاف پرامن رد عمل

7:07 - April 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3502784
بین الاقوامی گروپ: برطانیہ میں اسلام مخالف شدت پسندوں کے مظاہرے کے جواب میں مرکزی مسجد نے سبیل لگا کر شہریوں میں چائے تقسیم کی اور امن کا پیغام دیا

برمنگھم مسجد کا اسلام مخالف افراد کے خلاف پرامن رد عمل


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الیوم السابع نے اسلام مخالف گروپوں کے اسلام مخالف مظاہرے کے موقع ہر «بهترین برطانوی چائے» کے عنوان سے سبیل لگا کر مظاہرین میں کیک اور چائے تقسیم کی اور اس دوستانہ رد عمل سے مظاہرہ بھی بخیرو خوبی اختتام کو پہنچا۔

اس سبیل میں بلا تفریق سب کو چائے پیش کی گیی حتی مظاہرے میں شریک افراد کونظر انداز نہیں کیا گیا ۔

برمنگھم مسجد انتظامیہ کے رکن محمد افضل کا کہنا تھا: اس پروگرام کا مقصد یہ بتاناتھا کہ ہمارا شہر امن ومحبت کا شہر ہے اور سب بلا امتیاز رنگ و مذہب متحد ہیں۔


لیبر پارٹی کے رکن اور سیاست دان لیام بایرن بھی اس پروگرام میں شریک ہوئے اور اس نے تین سو افراد سے چایے پینے کے دوران خطاب بھی کیا۔


مختلف اہم سیاسی پارٹیوں نے اسلام مخالف مظاہرے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔

سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری، اسلام مخالف مظاہرے میں کم افراد کی شرکت اور مسلمانوں کے اچھے رد عمل کی وجہ سے مظاہرہ بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے اختتام پذیر ہوا ۔

3588331

نظرات بینندگان
captcha