رینجرزکواختیارات سے امن وامان کی صورتحال بہترہوگی،شیعہ علما کونسل

IQNA

رینجرزکواختیارات سے امن وامان کی صورتحال بہترہوگی،شیعہ علما کونسل

15:12 - April 24, 2017
خبر کا کوڈ: 3502871
بین الاقوامی گروپ: جب تک کراچی اور اندرون سندھ میں مستقل بنیادوں پر بھر پورقیام امن نہیں ہوجاتا اس وقت تک رینجرز کو بھر پور اختیار دیے جائیں۔
رینجرزکواختیارات سے امن وامان کی صورتحال بہترہوگی،شیعہ علما کونسل

ایکنا نیوز-دنیا نیوزکے مطابق شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پو لیٹیکل سیکر یٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں رینجرز کو ایک بار پھر اختیارات دینے سے شہر کراچی میں امن وامان کی کار کر دگی مزید بہتر ہوگی صوبائی حکومت کے اس اقدام سے شہر کے عوام نے سکون کا سانس لیا ہے ۔


جب کراچی میں روزانہ کی بنیادوں پر خون کی ہولی کھیلی جاتی تھی اور دہشت گردوں کو کنٹرول کر نے میں ادارے بے بس اور ناکام نظر آتے تھے تو اس وقت پاک فوج اور سندھ رینجرز کی کاوشوں کی بدولت کراچی میں امن کا قیام ممکن ہوااور شہر یوں میں جو خوف کی فضاء قائم تھی وہ ختم ہوئی صوبائی حکومت کو چا ہیے جب تک کراچی اور اندرون سندھ میں مستقل بنیادوں پر بھر پورقیام امن نہیں ہوجاتا اس وقت تک رینجرز کو بھر پور اختیار دیے جائیں۔

نظرات بینندگان
captcha