برطانیہ؛ شیخ آیت‌الله قاسم کی سزا پر اسلامی مراکز کا انتباہ

IQNA

برطانیہ؛ شیخ آیت‌الله قاسم کی سزا پر اسلامی مراکز کا انتباہ

6:25 - May 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3502931
بین الاقوامی گروپ: برطانیہ کے اکسٹھ اسلامی مراکز نے بحرینی حکومت کو سنگین نتایج سے خبردار کیا ہے

برطانیہ؛ اسلامی مراکز کی جانب سے شیخ آیت‌الله قاسم کی سزا پر انتباہ


ایکنا نیوز- شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معروف شیعہ لیڈر شیخ آیت اللہ کو سزا ملنے پر سنگین نتایج سامنے نکل سکتے ہیں۔

اس بیان میں یورپ اور ایشیاء کے مختلف اداروں، اسلامی مراکز ۔ یورپی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شیعہ لیڈر کے مقدموں کے حوالے سے سنگین نتایج سامنے آسکتے ہیں۔


الوفاق کے رہنما شیعہ عالم دین شیخ علی سلمان نے بھی شیخ آیت‌الله قاسم کے دفاع میں مراجع تقلید کے بیان کی مکمل حمایت کی ہے۔


رپورٹ کے مطابق «اللؤلؤه» سیٹلایٹ چینل نے خبردی ہے کہ شیخ سلمان جو جمہوریت کی حمایت کی وجہ سے قید میں ہیں انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ آیت اللہ شیخ قاسم کو ٹارگٹ کرنا پوری شیعہ قوم کو نشانہ بنانا ہے

کل بروز اتوار شیعہ رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے مقدمہ کا فیصلہ سنانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے  اور اس حوالے سے بحرین میں سعودی فورسز کو منتقل کردیا گیا ہے۔

3596304

نظرات بینندگان
captcha