روسی خاتون آرٹسٹ کی خوبصورت قرآنی کاوش

IQNA

روسی خاتون آرٹسٹ کی خوبصورت قرآنی کاوش

10:26 - May 10, 2017
خبر کا کوڈ: 3502960
بین الاقوامی گروپ: روس کی مسلمان خاتون آرٹسٹ «البینه اشبا» قرآنی آیات کی خطاطی سے ہدایت و تبلیغ کی زمہ داری انجام دیتی ہے

روسی خاتون آرٹسٹ کی خوبصورت قرآنی کاوش


ایکنا نیوز- مصری اخبارروزنامه «الیوم السابع» کے مطابق دنیا میں ہر کویی اپنے انداز میں عشق کرتا ہے اور چچنیا کے مسلمان خاص مشکلات کے باوجود قرآن و نماز سے لگاو برقرار رکھتے ہیں

روس میں «روس اور اسلامی دینا» سیمینار میں شریک اکیس سالہ مسلمان آرٹسٹ البینه اشبا نے الیوم السابع نیوز سے گفتگو میں قرآن سے عشق کا اظھار کرتے ہوئے کہا: یہاں کے لوگ مخلتف ہیں کچھ اسلام سے دور اور کچھ محبت کرتے ہیں ۔

البینه کا خطاطی کے حوالے سے کہنا تھا: بچپن سے شوق تھا مگر ایک سال سے قرآنی خطاطی پر کام کررہا ہوں کیونکہ چاہتی ہوں ایسا کام کروں جو دایمی ہو۔

روسی خطاط جو اپنے فن پارے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف، اور چچن صدر رمضان قدیراف کو پیش کرچکی ہے خاطی کو خدا کی جانب دعوت کا زریعہ بناچکی ہے، انکا کہنا ہے کہ جب دوست وجہ پوچھتی ہے تو میں آیت (ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ: نحل/ آیه ۱۲۵). کی تلاوت کرتی ہوں۔

روسی خاتون آرٹسٹ کی خوبصورت قرآنی کاوش

البینہ کا کہنا ہے کہ کبھی میں ایک دن اور کبھی پورا ہفتہ صرف ایک خطاطی پر کام کرتی ہوں۔

روسی خطاط اس بات کا شکوہ کرتی ہے کہ روس میں خطاطی کے مناسب وسایل اور سپورٹ موجود نہیں جو انکی بدقسمتی کہی جاسکتی ہے۔

3597381

نظرات بینندگان
captcha