ایران سے لڑنے کے لئے اسرائیل نے جنداللہ کے دہشت گرد تیار کئے: بین الاقوامی میگزین کا انکشاف

IQNA

ایران سے لڑنے کے لئے اسرائیل نے جنداللہ کے دہشت گرد تیار کئے: بین الاقوامی میگزین کا انکشاف

5:56 - May 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3502968
بین الاقوامی گروپ: موساد کے ایجنٹوں نے سی آئی اے ایجنٹس کا روپ دھار کر جند اللہ سے رابطہ کیا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف لڑنے کے لیے جنداللہ کے دہشت گردوں کو تیار کیا.

ایکنا نیوز- (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بین الاقوامی میگزین نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے2007ءاور2008ءمیں ایران سے لڑنے کے لیے کالعدم جنداللہ کے دہشت گردوں کو تربیت دی۔

فارن پالیسی نامی بین الاقوامی میگزین نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ موساد کے ایجنٹوں نے سی آئی اے ایجنٹس کا روپ دھار کر جند اللہ سے رابطہ کیا اور اسرائیل نے ایران کے خلاف لڑنے کے لیے جنداللہ کے دہشت گردوں کو تیار کیا.

میگزین نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی اس کارروائی پر امریکا کے اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش ناراض ہو گئے،ناراضگی کی وجہ موساد کے ایجنٹوں کے امریکی پاسپورٹ اور امریکی ڈالر کا استعمال تھا۔

فارن پالیسی میگزین کی اس رپورٹ کو خود اسرائیل کے سب سے اہم اخبار ہارٹز نے بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے، تاہم اسرائیلی یا امریکی حکام نے اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید کی۔

نظرات بینندگان
captcha