عشق رسول (ص)میں ڈوب کر پڑھنے والی عالمی شہرت یافتہ نعت خواں منیبہ شیخ انتقال کرگئیں

IQNA

عشق رسول (ص)میں ڈوب کر پڑھنے والی عالمی شہرت یافتہ نعت خواں منیبہ شیخ انتقال کرگئیں

7:35 - May 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502987
بین الاقوامی گروپ؛ ریڈیو سے پہلی نعت مرحبا سیّدی مکّی مدنی العربی پڑھی، اس کے بعد ریڈیو کے پروگرام پلیٹ فارم کی پانچ سال تک کمپیئرنگ بھی کی۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کی مایہ ناز نعت خواں منیبہ کبریٰ شیخ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں، جس کے باعث وہ کراچی کے نجی میڈیکل کالج میں زیر علاج تھیں۔

یاد رہے کہ 70 سالہ منیبہ شیخ کا تعلق ہندوستان کے علمی اور مذہبی گھرانے سے تھا، اْن کے نانا محمد اسماعیل عزیزی جماعت اسلامی مہاراشٹر کے امیر تھے۔

مبینہ شیخ کے والد کا تعلق دہلی سے تھا جبکہ ان کی والدہ صغریٰ بیگم درس و تدریس کے شعبے سے منسلک تھیں۔

منیبہ شیخ نے فارسی، اسلامی تاریخ، انڈین اسٹڈیز میں ایم اے کیا جبکہ استاد امراؤ بندو خان سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی اور استاد امیر احمد خان کی شاگردی بھی اختیار کی۔

ریڈیو سے پہلی نعت مرحبا سیّدی مکّی مدنی العربی پڑھی، اس کے بعد ریڈیو کے پروگرام پلیٹ فارم کی پانچ سال تک کمپیئرنگ بھی کی۔

معروف نعت خواں کو 1979ء میں حج کا موقع نصیب ہوا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے منیبہ شیخ کی ان خدمات کے پیش نظر 14 اگست 1988ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha