عظیم صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کا عرس آج سے شروع

IQNA

عظیم صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کا عرس آج سے شروع

13:46 - May 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502989
بین الاقوامی گروپ: سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل شہبازؒ کا سالانہ 765ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے کیا جائے گا- زایرین کی آمد کا سلسلہ جاری
ایکنا نیوز-(دنیا نیوز ) سیہون شریف میں سندھ کے عظیم صوفی بزرگ حضرت قلندر لعل شہبازؒ کا سالانہ 765ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے کیا جائے گا ۔ ملک بھر سے زائرین شریک ہیں ۔ لعل شہباز قلندرکےعرس کی تقریبات میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں ۔ 4500 پولیس اہلکار اور 200 رینجرز کے جوان سیکورٹی پر مامور ہیں ۔
 275 سی سی ٹی وی کیمرے اور 20 واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں ۔ عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے زائرین پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور درگاہ پر دھمال ڈالی جا رہی ہے ۔ گرمی کے پیش نظر زائرین کے لئے جگہ جگہ پانی کی سبیلیں لگا دی گئی ہیں جبکہ زائرین کے لئے میڈیکل کے کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں ، عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز آج سے کیا جائے گا ۔ 
درگاہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔ درگاہ پر معمر خاتون کی بالیاں اتار کر فرار ہونے کی کوشش میں خاتون نوسرباز پکڑی گئی ۔ پولیس نے درگاہ سے متعدد نوسربازوں کو بھی گرفتار کرلیا - 
نظرات بینندگان
captcha