ملایشیاء؛ پانچ روزہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا شاندار آغاز

IQNA

ملایشیاء؛ پانچ روزہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا شاندار آغاز

6:01 - May 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3502991
بین الاقوامی گروپ: ملایشیاء میں انسٹھویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی تقریب منعقد کی گیی

ملایشیاء میں شاندار بین الاقوامی قرآنی پانچ روزہ مقابلوں کا آغاز


ایکنا نیوز- کوالالمپور سے ایکنا نمایندے کے مطابق انسٹھویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی افتتاحی «PWTC» ہال میں تقریب مقامی وقت کے مطابق آٹھ بجے منعقد ہوئی جسمیں ملایشین وزراء اوردیگر اعلی حکام شریک تھے.


پروگرام کا آغاز مصر کے معروف قاری «طه عزت بسیونی عوض ابراهیم» انڈونیشاء کی محترمہ «خیرالنساء حسنی اجس» میانمار کی قاریہ «محصنة بنت یوسف» ،اسپین کے قاری «الیلس کیلیر» ،فلپاین کے قاری«محامدین اومفوغ» اور روس کے قاری «یوسف آبدوف» کی تلاوت سے کیا گیا ۔


رپورٹ کے مطابق ایران کے نمایندے قاری حامد علیزاده کی تلاوت کی باری جمعے کا آئے گی اور ہفتے کو پوزیشن ہولڈرز کا اعلان اور تقریب تقسیم انعامات منعقد کی جائے گی۔


انسٹھویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں چوبیس ممالک سے چوبیس مرد قاری اور دس طالبات شریک ہیں جبکہ مقابلوں میں بیس مرد حافظ اور دس خواتین حافظہ بھی شامل ہیں ۔

3599848

نظرات بینندگان
captcha