رمضان المبارک کے دوران صحن کعبہ میں نوافل کی ادائیگی پر پابندی عائد

IQNA

رمضان المبارک کے دوران صحن کعبہ میں نوافل کی ادائیگی پر پابندی عائد

14:57 - May 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3503049
بین الاقوامی گروپ: شہزاد ہ خالد الفیصل نے صحن کعبہ میں رمضان المبارک کے دوران نوافل اداکرنے پر پابندی عائد کر دی جبکہ کسی کو بھی صحن کعبہ میں اپنے طور پر افطاری لے جانے کی کی اجازت نہیں ہو گی
رمضان المبارک کے دوران صحن کعبہ میں نوافل کی ادائیگی پر پابندی عائد

ایکنا نیوز-(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی حکام نے رمضان المبارک کے دوران صحن کعبہ میں نوافل کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ۔
نیو نیوز کے مطابق گورنر مکہ شہزاد ہ خالد الفیصل نے صحن کعبہ میں رمضان المبارک کے دوران نوافل اداکرنے پر پابندی عائد کر دی جبکہ کسی کو بھی صحن کعبہ میں اپنے طور پر افطاری لے جانے کی کی اجازت نہیں ہو گی ۔
اسکے علاوہ ٹریفک پولیس کی طرف رمضان المبارک میں مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے میں مسجد الحرام کے اطراف میں گاڑیاں پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس مقصد کے لیے مکہ مکرمہ میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے نو مقامات مختص کیے گئے ہیں۔ تاکہ عمرہ زائرین کو ہر طرح کی مشکل سے بچایا جا سکے۔
نظرات بینندگان
captcha