ڈنمارک: یورپ میں اسلامی وحدت سیمینار کا انعقاد

IQNA

ڈنمارک: یورپ میں اسلامی وحدت سیمینار کا انعقاد

12:05 - May 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3503059
بین الاقوامی گروپ: پہلے وحدت اسلامی اجلاس میں یورپ کے مختلف ممالک سے سینکڑوں شیعہ اور سنی علما اور دانشور شریک تھے۔

ڈنمارک: یورپ میں اسلامی وحدت سیمینار کا انعقاد


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق تکفیری شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے مذکورہ اجلاس منعقد کیا گیا ہے

وحدت اسلامی اجلاس میں شدت پسندی روکنے اور ہم آہنگی بڑھانے پر تبادلے خیال کیے گیے۔

اجلاس میں دانشوروں نے مختلف ممالک میں تکفیری سرگرمیوں اور اسکے پیچھے مخصوص ہاتھ اور مقاصد کو قابل غور قرار دیا جسکا مقصد اسلامی چہرے کو خراب کرنا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر تاکید کی گیی کہ دین کے نام پر شدت پسندی اسلامی رحمت و محبت کی روح کی منافی ہے اور اسلام امن وصلح کا درس دینے والا حقیقی دین ہے جو سبکو وحدت اور اتحاد کی دعوت دینے والا مذہب ہے۔

دو روزہ اجلاس کے اختتام پر مختلف دانشورں کے تقاریر اور اسلامی اخوت پر تاکید کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا ۔
نظرات بینندگان
captcha