ایران؛ «امت واحده» کے عنوان سے مسلمانوں کی مظلومیت پر مبنی تصویری نمائش

IQNA

ایران؛ «امت واحده» کے عنوان سے مسلمانوں کی مظلومیت پر مبنی تصویری نمائش

11:08 - June 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3503106
بین الاقوامی گروپ: امت واحدہ بین الاقوامی الاینس کے زیراہتمام دنیا کے مظلوم مسلمانوں کی منظر کشی کے لیے خصوصی اسٹال کا اہتمام کیا گیا ہے

قرآنی نمایش میں «امت واحده» کے عنوان سے مسلمانوں کی مظلومیت پر مبنی تصویری نمائش


ایکنا نیوز- امت واحدہ بین الاقوامی فورم (NGO) کا بین الاقوامی قرآنی نمایش میں خصوصی اسٹال لگایا گیا ہے

اس اسٹال پر دنیا کے مختلف مسلم ممالک جیسے شام ، ، لبنان، پاکستان، فلسطین، میانمار، افغانستان اور بعض افریقن ممالک کے بچوں اور خواتین کی مظلومیت پر مبنی تصاویر اور ویڈیو کلپس پیش کی گییں ہیں۔


ایران میں مذکورہ ادارے کے نمایندے«مصطفی کرمی» نے ایکنا سے گفتگو میں کہا : اس وقت «تبسم» کے عنوان سے ایک پروگرام کے تحت ہم فلسطین، شام، یمن، لبنان اور افغانستان میں تین سو بچوں کی کفالت کررہے ہیں۔


انکا کہنا تھا کہ ہمارے اراکین کے تعاون سے یمن، غزه، پاکستان میں سرگرمیاں جاری ہیں اور امداد کے ساتھ اتحاد کو پروان چڑھانا بھی ہمارا ہدف ہے۔

مصطفی کرمی نے اس امر پر افسوس کا اظھار کیا کہ اس ادارے کے ساتھ حکومتی سطح پر تعاون نہ ہونے کے برابر ہے اور اکثر سرگرمیاں مخیرافراد کے تعاون سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصرمیں انقلاب میں کردار کے علاوہ میانمار اور غزہ میں بھی ہم اپنی استطاعت کے مطابق کام کررہے ہیں ۔

قرآنی نمایش میں «امت واحده» کے عنوان سے مسلمانوں کی مظلومیت پر مبنی تصویری نمائش

3606544

نظرات بینندگان
captcha