ترکی میں گزشتہ 15 سال سے ایک ہی دسترخوان پر افطاری کرنے والا گاؤں

IQNA

ترکی میں گزشتہ 15 سال سے ایک ہی دسترخوان پر افطاری کرنے والا گاؤں

11:47 - June 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3503107
بین الاقوامی گروپ:ترکی میں ایک گاؤں کے لوگ گذشتہ 15 سال سے رمضان کے دوران ایک ہی دستر خوان پر افطاری کرتے ہیں۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان - العربیہ ٹی وی کے مطابق ترکی کی ریاست یوزغات کے نواحی علاقے کارلی کے تمام مرد وخواتین ماہ صیام آتے ہی باہمی رنجشیں بھلا کر محبت و بھائی چارے کے ناقابل بیان رویے کا اظہار کرتے ہیں اور پورا ماہ ایک دستر خوان پر افطاری کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کارلی ایک چھوٹا قصبہ ہے جس میں 30 گھر ہیں۔

 گاؤں کے تمام افراد ایک مقامی مسجد کے زیر انتظام سماجی بہبود مرکز میں افطاری سے قبل جمع ہوتے ہیں۔گاؤں کے میئر رجب ضویغو کا کہنا ہے کہ گاؤں میں تیس کنبے ہیں اور پورے ماہ صیام کے دوران روزانہ ایک کنبے کو افطاری کے انتظامات اور کھانے بنانے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ اس کے باوجود دوسرے پڑوسی بھی ان کی مدد کرتے ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی مستقبل میں بھی محلے کے تمام افراد اسی طرح شیر وشکر رہیں گے اجتماعی افطاری، اخوت اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھیں گے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ اہل محلہ کی اجتماعی افطاری کی برکت ہے کہ یہاں پر کسی کو دوسرے سے کوئی شکوہ نہیں۔ ہم ایک خاندان کے افراد کی طرح ایک دوسرے کے دکھ اور درد میں شریک ہوتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha