
ایکنا نیوز- نیوز ویب سایٹ الکفیل کے مطابق «حله» میں دسواں «امام حسن(ع)» ثقافتی فیسٹیول «امام حسن(ع)؛ صلح کی حکمت اور اسلامی کی عزت» کے عنوان سے منعقد کیا گیا ہے
افتتاحی تقریب میں مختلف آستانے کی اہم شخصیات کے علاوہ یونیورسٹیوں اور علمی اداروں سے مختلف دانشور شریک تھے۔

تین روزہ «امام حسن(ع)» ثقافتی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکے بعد عراق میں تکفیریوں سے برسرپیکار شہداء کے لیے فاتحہ بھی پڑھی گیی اور بعد میں امام حسن(ع) کا پرچم بھی لہرایا گیا۔
امام حسن(ع) کی شان میں منقبت خوانی اور شاعری کے علاوہ مختلف دیگر پروگرامز بھی پیش کیے گیے اور علما نے سیرت امام پر تقاریر کیں۔

قابل ذکر ہے کہ قرآنی محفل،علمی اور ادبی نشستیں،فن پاروں کی نمائش اور شہداء کی تصاویر کی خصوصی نمایش فیسٹیول میں شامل ہے۔
