
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «آناتولی» کے مطابق سال ۲۰۱۵ کے مقابلے میں اس سال مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم میں ساٹھ فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے
قابل ذکر ہے کہ اکثر جرایم کی رپورٹ درج کی جاتی ہے اور درج شدہ رپورٹ میں مذکورہ اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔
کینیڈا میں اسلامی کونسل کے سربراہ «خالد الگزار» نے سال ۲۰۱۵ کو مسلمانوں کے لیے سخت سال قرار دیتے ہویے کہا کہ اسلام مخالف سیاست دانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے مسلمان برے دن گزار رہے ہیں کیونکہ یہ لوگ اسلام کو وحشی اور اسلام مخالف دین کے طور پر پیش کرتے ہیں۔
انکا کہنا تھا: اکثر لوگ اس بات سے مایوس ہے کہ ان کی رپورٹ کا فایدہ ہوگا لہذا پولیس سے مایوس بہت سے لوگ جرایم کی رپورٹ درج نہیں کرتے ۔
سروے کے مطابق نفرت انگیز جرایم میں سال بہ سال اضافہ خطرناک امر ہے ۔