
ایکنا نیوز- سوشل میڈیا کے مطابق شوال دنیا بھر میں یوم انہدام جنت البقیع کے عنوان سے منایا جاتا ہے ، یہ وہ سیاہ دن ہے جس روز اپنی مرضی کا اسلام بناکر دنیا بھر میں شعار اسلام کےخلاف برسرپیکار وہابیت کے علمبردار آل سعود نے 1926 اپریل بمطابق 8 شوال کو جنت البقیع میں موجود تمام آل رسول (ص) اصحاب اور زوجہ رسول(ص) کے مزارت منہدم کردیئے، اس سانحہ نے پورے عالم اسلام کو غم زدہ کیاآل سعود روضہ رسول(ص) کو بھی منہدم کرنا چاہتے تھے لیکن عالم اسلام کے شدید رد عمل سے خوف زدہ ہوکر اس کام کو ترک کرنے پر مجبور ہوئے، آج تک آل سعود کے ان مظالم کے خلاف احتجاج کو سلسلہ جاری ہے، دنیا اسلام کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ آل رسول(ص) کے مزرت کو دوبارہ تعمیر کیا جائے۔
اس سلسلے دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی انہدام جنت البقیع کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے
مختلف سیاسی اور مذہبی تنظیموں نے اس موقع پر آل سعود اور تکفیریوں کے خلاف نعرے بازی کی اور وہابی افکار کو دنیا بھر کے لیے خطرہ قرار دیا ۔