شهادت «آل هانی» کے ناگفتہ نکات اور آل سعود کی مجرمانہ خاموشی

IQNA

شهادت «آل هانی» کے ناگفتہ نکات اور آل سعود کی مجرمانہ خاموشی

14:25 - July 11, 2017
خبر کا کوڈ: 3503256
بین الاقوامی گروپ: آل ھانی گاڑی میں جلتا رہا مگر آل سعود کی فورسز نے انکے خاندان کے افراد کو ان کے قریب جانے نہ دیا اور کہا کہ وہ دہشت گرد ہے تم لوگوں نے اسے چھپایا تھا

شهادت «آل هانی» کے ناگفتہ نکات اور آل سعود کی خاموشی


ایکنا- ہزاروں قرآنی طلباء کی تربیت کرنے والے «شهید امین الهانی» کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا اور اسکی گاڑی جلتی رہی ،

نیوز ایجنسی مرآة‌ الجزیره لکھتی ہے: آل ہانی کی بہت قریب سے فوجی چھاونی سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا

آل هانی کو گھر جاتے ہوئے فون موصول ہوا کہ فلان جگہ قرآنی پروگرام کے حوالے سے آجائے وہ اسطرف گیا اور جب دیر تک گھر نہ پہنچا تووہ پریشان ہوگیے ، اسی اثنا میں خبرملی کہ العوامیه میں ایک گاڑی کو آگ لگائی گیی ہے ،

اچانک انکو اطلاع ملتی ہے کہ خون کا نمونہ چاہیے DNA ٹیسٹ کے لیے، وہ پریشان ہوجاتے ہیں کیونکہ انہیں دنوں کم از کم تین شیعہ جوان آل سعود کی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوچکے تھے۔

شهید آل هانی کے دوستوں کے مطابق انکی گاڑی کا تعقب کیا جارہا تھا اور آل ھانی نے پریشانی کا اظھارکیا تھا

البتہ وہ سمجھتے تھے کہ آل سعود کے خفیہ اہلکار ہوں گے جو دیکھنا چاہتے تھے کہ وہ کہیں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث تو نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ گاڑی کے جلنے کے وقت بھی انکے خاندان کے افراد کو گاڑی کے قریب نہ جانے دیا گیا اور انہوں نے ڈانٹے ہوئے کہا کہ: «تمھارا بیٹا دہشت گرد اور موت کے حقدار تھے تم لوگوں نے اسے کیوں چھپایا»!

مرآة الجزیره کے مطابق سحر کے قریب جب آل ھانی گھر کی طرف روانہ تھے تو انکی گاڑی پر فورسز نے فایرنگ کی اور اسقدر فایرنگ شدید تھی کہ گاڑی کو آگ لگی

گاڑی پر شدید فایرنگ، گاڑی کا آگ میں مکمل جل جانا،سوختہ لاش ان سب کے باوجود حکومتی اداروں کی مکمل خاموشی

سب کچھ رازداری سے پولیس تحویل میں لے لیا گیا

سولہ دن گزرنے کے باوجود اب تک اس حوالے سے کوئی خبر نہ مل سکی ،

شیعہ دانشوروں کے مطابق شیعہ فعال افراد کی شہادتوں سے انکی آواز دبائی نہیں جاسکتی اور حق جلد واضح ہوگا .

3617251

نظرات بینندگان
captcha