
ایکنا نیوز- روزنامه «هافینگٹن پوسٹ» کے مطابق کارلوس خلیل مسلمانوں میں رنگارنگی دکھانے کے لیے امریکہ کے مختلف ریاستوں کا دورہ کررہا ہے
انکا کہنا ہے کہ ہر شخص کو اپنے شعبے میں مہارت دکھانے کی ضرورت ہے
بروکلین شہر کے اٹھاییس سالہ فوٹوگرافر کا کہنا ہے: کالج کے زمانے سے میں نے اسلام کےحوالے تحقیق کا آغاز کیا
کارلوس کے مطابق حضرت محمد(ص) کی سیرت ، محبت اور مہربانی کو دنیا کےسامنے پیش کرکے بہترین نمونہ دکھایا جاسکتا ہے۔
سال ۲۰۱۲ سے وہ اسلام میں معاشرتی عدل وانصاف پیش کرنے کے غرض سے امریکہ کی چھبیس ریاستوں کا دورہ کرکے اب تک باون نادر فوٹو تیار کرچکا ہے اور انکا کہنا ہے کہ قرآنی سورتوں کی تعداد یعنی ایک سو چودہ نادر فوٹوگرافی تک وہ سفر جاری رکھے گا۔
کارلوس کے مطابق سال کے آخر تک وہ مذکورہ تعداد پوری کرکے نمایش کا اہتمام کرنا چاہتا ہے۔
انکا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد اسلام کے بارے میں نادرست تصورات کا خاتمہ ہے۔
کارلوس کے مطابق اکثر امریکن ویلیوز بھی اسلامی اقدار کا حصہ ہیں اور لوگ تحقیق کریں تو پتہ چلے کہ اسلام سارا پا عدل و انصاف کا دین ہے۔
3619036