
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الوعی کے مطابق سعودی عرب کے شیعہ نشین شہر قطیف کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں سیکورٹی کا بہانہ بناکر پابندی عاید کردی گیی ہے
سیکورٹی اداروں نے مختلف علاقوں میں نماز جمعہ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سیکورٹی کے لیے نماز جمعہ کی اداییگی سے گریز کریں۔
شیعہ مساجد اور امام بارگاہوں میں مسجد امام حسن(ع) ، العوامیه اور مسجد امام علی(ع) میں نماز جمعہ ادا نہ ہوسکی۔
مسجد «فرج» اور مسجد امام حسن(ع) کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ نماز جمعہ ادا نہ ہوگی۔
تاہم مسجد امام علی(ع) میں نماز پنجگانہ باجماعت حسب معمول ادا ہوگی۔
شیعہ نشین شہر قطیف اور العوامیه کے مختلف علاقوں میں بیگناہوں اہل تشیع کی گرفتاری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
العوامیه میں گذشتہ چھ سال سے شیعہ آبادی حقوق کے لیے احتجاج کررہی ہے اور اس عرصے میں سینکڑوں لوگ شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں گرفتاری بھی ہویی ہے۔