
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «Arakan News Agency» کے مطابق راٹیدائونگ شہر کے تمام چار داخلی دروازے بند کرکے مسلمانوں کو عملا ایک جیل خانے میں بند کردیا گیا ہے جس سے انکو باہر سے خوراک لانے یا پہنچانے کے تمام راستے بند ہوگیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق فورسز اور بودھسٹ انتہا پسندوں کی ملی بھگت سے مسلمانوں کو تمام سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے اور انکو کسی قسم کے کام پر سخت سزا کی دھمکی دی گیی ہے۔
راٹیدائونگ شہر میں ظلم و ستم کا نیا سلسلہ اس وقت شروع کیا گیا جب ایک بودھسٹ باشندے کے اغوا کی خبرچلی اور کہا گیا کہ اس کا ذمہ دار مسلمان ہے ، کہا جاتا ہے کہ یہ محاصرہ جاری رہا تو مسلمانوں کی تدریجی موت واقع ہوسکتی ہے۔