کراچی: کالعدم تکفیری تنظیم کی معاونت کا الزام، مدرسے سے 7 مشتبہ افراد گرفتار

IQNA

کراچی: کالعدم تکفیری تنظیم کی معاونت کا الزام، مدرسے سے 7 مشتبہ افراد گرفتار

21:46 - August 09, 2017
خبر کا کوڈ: 3503383
بین الاقوامی گروپ: سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع الکریم اسلامک اکیڈمی میں سرچ آپریشن کیا۔

کراچی: کالعدم تکفیری تنظیم کی معاونت کا الزام، مدرسے سے 7 مشتبہ افراد گرفتار

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس ایس پی) عمر شاہد حامد نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سی ٹی ڈی کی ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع الکریم اسلامک اکیڈمی میں سرچ آپریشن کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ مدرسہ خطرناک دہشت گرد اور ٹی ٹی پی کے کمانڈر مفتی شاکر نے قائم کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مفتی شاکر 14-2013 کے دوران ضلع وسطی اور غربی میں کئی پولیس اہلکاروں کے قتل کا ذمہ دار ہے اور اس پر پولیس سپرنٹنڈنٹ چوہدری اسلم کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔‘
اس کے علاوہ مفتی شاکر کے اس دہشت گرد گروپ کے ماسٹرمائنڈ ہونے کا بھی انکشاف ہوا تھا جس کے 3 مشتبہ دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی نے 7 اگست کو مچھر کالونی کے علاقے میں انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کر کے گروپ کو ’بےاثر‘ کردیا تھا۔
عمر شاہد حامد نے دعویٰ کیا کہ ’ہلاک کیے جانے والے دہشت گرد کراچی میں بڑے پیمانے پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مفتی شاکر بھی مشتبہ طور پر ان گروپوں میں سے کم از کم ایک کا حصہ ہے، جو کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہیں۔‘


نظرات بینندگان
captcha