
ایکنا نیوز- «کفیل» ویب سایٹ کے مطابق لندن میں آستانہ عباسی کے تعاون سے «آیتالله خوئی» فاونڈیشن میں قرآںی کورس منعقد کیا گیا جسمیں آیت اللہ سیستانی کے نمایندے «سید مرتضی کشمیری» بطور مہمان خاص شریک تھے۔
«سیدمرتضی کشمیری» نے تقریب سے خطاب میں اس کورس کا قابل قدر قرار دیتے ہوئے آستانہ عباسی کی قرآنی خدمات کو سراہا۔
انکا کہنا تھا: آستانہ عباسی کی قرآنی خدمات قرآن و عترت پیامبر(ص) کی تعلیمات کا فروغ ہے۔
یورپ میں آیتالله العظمی سیستانی کے نمایندے نے تمام والدین سے درخواست کی کہ وہ ان قرآنی کلاسز سے بچوں کی تربیت کے لیے استفادہ کریں۔

آستانہ عباسی کے نمایندے «شیخ ضیاءالدین آل مجید الزبیدی» نے بھی آستانے عباسی کی قرآنی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔
الزبیدی کے مطابق قرآن اور تعلیمات اهل بیت(ع) کے حوالے سے آستانے کے تعاون سے مختلف شہروں جیسے گلاسکو ۔ اسکاٹ لینڈ، لیورپول، لندن اور بیرمنگھم میں کلاسز منعقد ہوچکی ہیں۔
تقریب میں کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کیے گیے جبکہ حرم حضرت ابوالفضل العباس(ع) کی پرچم کشائی بھی کی گیی۔