بین الاقوامی گروپ: حزب الله لبنان نے بارسلونا حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ داعش ان اقدامات سے جھاد اور اسلام کا مقدس چہرہ بگاڑنا چاہتی ہے

ایکنا نیوز- نیوز چینل العالم کے مطابق حزب الله نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظھار کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ اس واقعے نے اس دہشت گردی تکفیری تنظیم کی خیانت اور وحشی گری پر ایک مہر تصدیق ثبت کردیا ہے۔
حزب الله اس شیطانی اقدام کو اسلام کا پاکیزہ چہرہ خراب کرنے کی سازش سمجھتی ہے۔
حزب الله نے دہشت گردوں سے مقابلے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان کارروائیوں کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردوں کے علاقائی اور عالمی حامیوں پر دباو ڈالا جائے۔