فرانس ، حملہ آوروں کی ٹرین پر فائرنگ/ تکفیری داعش کا خوف یورپ پر طاری

IQNA

فرانس ، حملہ آوروں کی ٹرین پر فائرنگ/ تکفیری داعش کا خوف یورپ پر طاری

22:09 - August 20, 2017
خبر کا کوڈ: 3503431
بین الاقوامی گروپ: فرانس میں حملہ آوروں نے ٹرین پر فائرنگ کردی،پولیس نے ریلوے سٹیشن مکمل طور پر بند کر دیا۔

ایکنا- ڈیلی پاکستان -غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں نیمی ریلوے سٹیشن پر حملہ آوروں نے ایمسٹرڈیم سے پیرس جانے والی ٹرین پراچانک فائرنگ کر دی ،فائرنگ سے ہر طرف بھگڈر مچ گئی اور لوگوں میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریلوے سٹیشن کا محاصرہ کرکے اسے لوگوں کی آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند کردیا۔تاہم ابتدائی طور پر کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔


نظرات بینندگان
captcha