
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے « borneobulletin» کے مطابق حلال نمایش برونائی کی وزارت صنعت و توانائی اور «سلطان شریف علی» اسلامی یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد ہوگی
حلال نمایش میں حلال مصنوعات کے علاوہ حلال سروسز بھی شامل ہیں جبکہ اس حوالے سے خصوصی سیمینار اور دیگر علمی اقتصادی پروگرامز بھی شامل ہیں
مختلف ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں خوراک، میڈیسن، صحت، سیاحت ، گھریلو اشیاء اور دیگر خدمات پیش کریں گی۔
اس موقع پر حلال سیمینار بدھ اور جمعرات کومنعقد کیا جائےگا جسمیں ماہرین اقتصادیات خطاب کریں گے۔
جمعے کو ظہر سے پہلے تقسیم اسناد،قانون سازی اور دیگر امور پر نشتیں منعقد ہوں گی جنمیں تمام خواہشمند افراد شرکت کرسکتے ہیں۔
اکثریتی مسلمان والے ملک برونائی سال ۱۹۸۴ کو خودمختار ملک کی حیثت سے تسلیم کیا گیا تھا۔