پاکستان کے شیعہ اور سنی مسلمان متحد ہوکر امریکی غلامی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں

IQNA

پاکستان کے شیعہ اور سنی مسلمان متحد ہوکر امریکی غلامی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں

11:53 - August 28, 2017
خبر کا کوڈ: 3503468
بین الاقوامی گروپ: وقت کا تقاضا ہے کہ اسلام کے مقابل میں متحد استکبار کے جواب میں ہم فرقہ سے بالاتر ہو کر اسلام کے تحفظ کیلئے ایک دیوار بنیں اور متحد ہوں۔ جنرل سیکریٹری امامیہ تنظیم
پاکستان کے شیعہ اور سنی مسلمان متحد ہوکر امریکی غلامی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں

ایکنا نیوز- شفقنا- امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ’’ انصر مہدی‘‘ نے لاہور میں امریکہ مردہ باد سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی دھمکیوں کے بعد پاکستانی قوم کے بے مثال اتحاد نے ثابت کر دیا ہے کہ قوم عالمی استعمار و استکبار کی چالبازیوں سے آگاہ ہیں اور کسی بھی صورت استعمار دشمنی نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اسلام کے مقابل میں متحد استکبار کے جواب میں ہم فرقہ سے بالاتر ہو کر اسلام کے تحفظ کیلئے ایک دیوار بنیں اور متحد ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک مرتبہ پھر مکاری سے کام لیا ہے۔

انہوں نے افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کو امریکہ کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ خطے کو عدم استحکام میں مبتلا دیکھنا چاہتا ہے تاکہ اس کی فوجی موجودگی کا بہانہ رہے۔

 امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے کہا کہامریکہ بھارت کا گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف سازش اور عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہے اور پاکستان میں بسنے والے شیعہ اور سنی مسلمان متحد ہو کر امریکی غلامی سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کو امریکہ کے مکروہ چہرے سے آشنا ہو جانا چاہئے کہ امریکہ اسلام اور پاکستان کا کھلا دشمن ہے اور اس سے کسی بھی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

انصر مہدی نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اور اس کی خود مختاری و سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔
نظرات بینندگان
captcha