سارایوو امام بارگاہ میں مجالس عزا جوش و خروش سےجاری

IQNA

سارایوو امام بارگاہ میں مجالس عزا جوش و خروش سےجاری

7:22 - September 26, 2017
خبر کا کوڈ: 3503585
بین الاقوامی گروپ: محرم الحرام اور ایام شہادت سالار شهداء حضرت ابا عبدالله الحسین (علیه السلام) کی مناسبت سے ایرانی سفارت خانے میں قایم امام بارگاہ میں مجالس جاری ہیں

سارایوو امام بارگاہ میں مجالس عزا جوش و خروش سےجاری


ایکنا نیوز- بوسنیا هرزگوینا میں ایرانی سفارت خانے کے مطابق شہادت حضرت اباعبدالله (ع) کے حوالے سے سفارت خانے میں قایم امام بارگاہ میں شام غریباں تک مجالس کا سلسلہ جاری ہے

مقامی وقت کے مطابق مجلس ہررات سات بجے شروع ہوتی ہے اورنماز باجماعت و تلاوت قرآن کریم کے بعد یزد کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین محمدحسن معزالدینی مجلس سے خطاب کرتے ہیں جسکے بعد عزاداری بھی کی جاتی ہے

ایرانی سفارت خانے نے تمام عاشقات اہل بیت عصمت و طهارت(ع) کو ان مجالس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

حجت‌الاسلام والمسلمین محمدحسن معزالدینی ان مجالس میں واقعہ کربلا کی اہمیت اور عصر حاضر میں ان سے درس و عبرت کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو فرماتے ہیں۔


عاشورا کے واقعات ، اس پر مختلف انسانوں کا مختلف رد عمل، انسانی زندگی میں اسکے اثرات اور واقعہ کربلا میں غور و فکرجیسے موضوعات پر بھی خطابات کا سلسلہ جاری ہے

حجت‌الاسلام و المسلمین معزالدینی کا کہنا ہے کہ واقعہ عاشورا عام واقعات کی طرح ایک واقعہ نہیں بلکہ انسانوں کے لیے تا قیامت ایک درسگاہ بن چکا ہے جس سے لوگ فیض و کمالات حاصل کرتے رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق تاسوعا اور عاشورا کا پروگرام بھی مذکورہ امام باگاہ میں منعقد کیا جائے گا ۔

3646380

نظرات بینندگان
captcha