
ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق لبنانی کے سنی عالمی دین اور «قولنا و العمل»انجمن کے سربراہ نے مقاومت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی استقامت اور فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں نے تکفیریوں کی کمر توڑ دی ہے اور عاشورا کے درس کے مطابق شمشیر پر خون کی فتح ہوئی ہے
انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کی یہ بدترین شکست ہے۔
«قولنا و العمل» نے کہا کہ مقاومت کی جدوجہد کا ثمر ہے کہ جنوبی لبنان میں صھیونیوں کو دندان شکست ہوئی ہے اور یہ دوسروں کے لیے نمونہ ہے۔
اہل سنت کے عالم دین کا کہنا تھا: اگر عوامی حمایت ، فوج کی وحدت نہ ہوتی تو مقاومت کو یہ کامیابی شاید نہ ملتی اور لبنان کے لیے کچھ بھی باقی نہ رہتا /۔