
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے الوطن مصر کے مطابق انجینیرقاری خالد احمد ربیع نے روسی قرآنی مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
مصر کے صوبہ منیا کے مرکز العدوہ کے گاوں «العقلیه» جو قاری خالد کا آبائی گاوں ہے انکے باشندوں نے اس جیت پر سوشل میڈیا پر اس جیت کی بھرپور پذیرائی کی ہیں۔
خالد احمد ربیع کا والد «احمد ربیع» الازھر کالج کا سابق صدر تھا اور انکی پرورش مذہبی گھرانے میں ہوئی ہے
مصری قاری نے بچپن میں حفظ قرآن پر کام شروع کیا اور ریڈیو مصر سے تلاوت بھی انکے کارناموں میں شامل ہے۔
۲۸ سالہ قاری مصر کے انجینیرنگ کالج سے تعلیم مکمل کرچکا ہے اور اس وقت ایک انجینیرنگ کمپنی میں خدمات انجام دیں رہے ہیں
خالد احمد ربیع در ۲۸ دسامبر ۲۰۱۶ سے ریڈیو قرآن پر تلاوت کررہا ہے اور اس وقت وہ معروف قاریوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
