
ایکنانیوز- خبررساں ویب سایٹ iraqakhbar.com؛ کے مطابق ایام اربعین امام حسین کے حوالے سے زایرین کی سہولیات اور خدمت کے لیے اب تک سات ہزار موکب مالکان رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔
کربلا پولیس انتظامیہ کے مطابق مختلف علاقوں میں اربعین کے راستوں میں زایرین کی رہایش اور خوراک پہنچانے کے حوالے سے موکب لگایے جارہے ہیں۔
پولیس کے مطابق تمام آرام گاہوں کے مسولین کو تاکید کی گیی ہے کہ وہ تمام قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے درست خدمت رسانی کے لیے کام کریں اور کسی طرح کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوسکتی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شهادت امام حسین(ع) اور چہلم کے حوالے سے کروڑوں لوگوں کی کربلا آمد متوقع ہے/.