فرانس میں «مقامات مقدسه کربلا» ڈکومنٹری کی نمائش

IQNA

فرانس میں «مقامات مقدسه کربلا» ڈکومنٹری کی نمائش

11:42 - November 02, 2017
خبر کا کوڈ: 3503753
بین الاقوامی گروپ: کربلا میں مقامات مقدسہ کی ڈکومنٹری پیرس میں نمائش کی گیی

فرانس میں «مقامات مقدسه کربلا» ڈکومنٹری کی نمائش


ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «نون» کے مطابق آستانہ مقدسہ حسینی کے تعاون سے کربلا کی تاریخی اور مذہبی آثار کی ترویج اور تعارف کے حوالے سے پیرس میں عراقی سفارت خانے کے ہال میں ڈکومنٹری کی نمائش کی گیی

افتتاحی پروگرام میں فرانس میں عراقی سفیر اسماعیل شفق محسن کے علاوہ دیگر سفارت کار اور ثقافتی شخصیات شریک تھیں۔

پروگرام کے پہلے دن کربلا میں مقدس مقامات اور زیارتوں کی فلم پیش کی گیی جسکو شائقین نے سراہا

کربلا تصویری نمایش «کربلا؛ مقدس اور تاریخی شہر» کے عنوان سے منعقد کی گیی ہے جسمیں اہم مقامات کی تصاویر اورکتابوں کے ہمراہ عجایب گھروں کی فوٹوز بھی موجود ہیں۔

فرانس میں «مقامات مقدسه کربلا» ڈکومنٹری کی نمائش

عراقی سفیر شفیق محسن نے کہا کہ مغرب کے ساتھ ہم آہنگی اور ثقافتی تعلقات کے حوالے سے ایسے پروگرام ضروری اور قابل تعریف ہے۔

آستانہ حسینی کے نمایندے حسن علی کاظم نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ اس وقت عراق کس بحران سے گزر رہا ہے اور تکفیریوں سے جنگ جاری ہے مگر عراقی عوام کا ارادہ اور جذبہ قابل تعریف ہے ۔

فرانس میں آستانہ حسینی نشریات کےانچارج علاء تمیمی نے کہا کہ آستانہ کے تعاون سے ثقافتی روابط میں استحکام کے لیے ہماری کاوشیں جاری ہیں اور کربلا کا تعارف ہمارے مقاصد میں شامل ہے

کربلا سے تعلق رکھنے والے صحافی نعمت عبدالکریم نے تقریب سے خطاب میں کہا: دنیا کے مختلف میڈیا اداروں کے پانچ سو نمایندے اس وقت کربلاء میں اربعین کی کوریج کے لیے موجود ہیں/۔

فرانس میں «مقامات مقدسه کربلا» ڈکومنٹری کی نمائش

3658969

نظرات بینندگان
captcha