رکن مجلس وحدت اور ممبر صوبایی اسمبلی کا دورہ تافتان

IQNA

رکن مجلس وحدت اور ممبر صوبایی اسمبلی کا دورہ تافتان

8:48 - November 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3503762
بین الاقوامی گروپ: آغا رضا نے بارڈر پر پر زایرین کے مسایل سنے اور اعلی حکام سے مشکلات کے ازالے کا مطالبہ کیا
رکن مجلس وحدت اور ممبر صوبایی اسمبلی کا دورہ تافتان

ایکنا نیوز- تفتان بارڈر سے: مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا کا دورہ پاک ایران بارڈر، زائرین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ایف سی اور ایف آئی اے حکام سے ملاقات میں زائرین کی مشکلات کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا.


قابل ذکر ہے کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے زایرین کی تعداد کا اندازہ نہ کرسکنے کی وجہ سے کم تعداد اسٹاف نے مسایل پیدا کردیے ہیں، پندرہ سے بیس ہزار زایرین کے لیے چار پانچ پرانے کمپیوٹر سسٹم کسی طور پر جواب دہ نہیں اور لوگوں کا ایک سمندر وہاں پر مسایل سے دوچار ہے۔


امید کی جاتی ہے کہ سیکورٹی، کانوایے اور امیگریشن مسایل پر توجہ سے آنے والے سالوں میں ان مسایل کو حل کرنے کی کوشش کی جایے گی۔

نظرات بینندگان
captcha