
ایکنا نیوز- دارلقرآن آستانہ علوی کے مطابق اربعین کے حوالے سے قرآنی اسٹالز اور کیمپوں کے انچارج «محمد خلیل منصوری» نے عراق میں قرآن کے سب سے بڑے پروگرام کے حوالے سے کہا : مقامات مقدسہ اور مختلف قرآنی مراکز کے تعاون سے اربعین کے موقع پر سب سے بڑے قرآنی پروگرام کو میڈیا پر بھرپور کوریج دیا جارہا ہے
منصوری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ، سیٹلایٹ چینلز اور دیگر پرنٹ میڈیا پر قرآنی کیمپوں کی سرگرمیوں کو منعکس کرنے کا سلسلہ جاری ہے.
آستانہ علوی کے ویب سایٹ پر مختلف میڈیا بشمول ایکنا، الوفاق اور الکوثر کی خبروں کو نمایاں کیا گیا ہے
قابل ذکر ہے کہ مسلسل چند سالوں سے اربعین کے موقع پر پیدل روی کے راستوں میں قرآنی کیمپس لگایے جارہے ہیں جنمیں قرائت ،نماز کی تصحیح، چھوٹی سورتوں کا حفظ ،شرعی اور فقهی احکام کے ہمراہ قرآنی محفلیں منعقد کی جارہی ہیں/.

