
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «صوت الامة»؛ کے مطابق " دہشت گردی کو شکست دیں گے" کے عنوان سے منعقدہ چھٹے قاہرہ میڈیا ایوارڈ میں اٹھارہ ممالک کے میڈیا ادارے شریک تھے.
اس مقابلے میں دبئی کے قرآنی ریڈیو کو بہترین پروگراموں کو پیش کرنے کے حوالے سے مقال اول کا حقدار قرار دیا گیا اور دو سونے کے تمغے انعام میں دئیے گیے.
قابل ذکر ہے کہ چھٹا بین الاقوامی میڈیا ایوارڈ قاہرہ میں منعقد کیا گیا تھا جسمیں دو سو میڈیا ادارے عربی اور اسلامی ممالک سے حصہ لے رہے تھے/۔
