دبئی؛ خواتین بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب

IQNA

دبئی؛ خواتین بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب

20:52 - November 14, 2017
خبر کا کوڈ: 3503802
بین الاقوامی گروپ: دوسرا بین الاقوامی فاطمہ بنت مبارک قرآنی مقابلہ دبئی کے علمی ثقافتی حال میں منعقد کیا جارہا ہے

دبئی؛ خواتین بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب


ایکنانیوز- خبررساں ادارے alkhaleej.ae؛ کے مطابق خواتین بین الاقوامی مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں دبئی کے حاکم «محمد بن راشد آل مکتوم»، مقابلوں کے انچارج «ابراهیم محمد بوملحه» اور دیگر اعلی حکام شریک تھے۔

دوسرے بین الاقوامی «فاطمه بنت مبارک» قرآنی مقابلوں میں مختلف ممالک سے پچھتّر خواتین حافظات شریک ہیں

افتتاحی تقریب میں قاریہ «رملة حسن» نے تلاوت کا اعزاز حاصل کیا جسکے بعد ججز کمیٹی کے سربراہ «عبدالله بن محمد الجارالله»، نے شرکاء سے خطاب کیا۔

مقابلوں کے پہلے دن نایجیریا کی «زینب علی جیدان کاناوا» پاکستان کی «بیبی هاجر» امریکہ کی «نورا محمد احمد» مالدیپ کی «آلاءعظمت جمیل» ناروے کی «نادیه سعید احمد» اور چاڈ کی «خدیجه اسحاق عبدالرحیم» نے تلاوت کی۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کی دس سالہ بچی زهراسادات حافظ کل قرآن بھی مقابلوں میں شریک ہے۔

گذشتہ سال ان مقابلوں میں عالمی شہرت یافتہ ایرانی بچی اور حافظہ قرآن حنانه خلفی ایرانی کی نمایندگی کررہی تھی /.

3662664

نظرات بینندگان
captcha