
ایکنا نیوز- روزنامہ امت کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی جماعت کا دھرنا 19 روز سے جاری ہے جسے ختم کرانے کے لیے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا موقف ہے کہ دھرنے کے شرکا دو ہفتے سے قانون کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں، ہائی کورٹ کے حکم پر فیض آباد کے قریب پریڈ گراؤنڈ جلسے جلوس کے لیے مختص کیا گیا ہے لیکن مظاہرین وہاں جانے کے بجائے دوہفتے سے غیر قانونی طور پر فیض آباد انٹرچینج پر بیٹھے ہیں۔
پہلے بھی دھرنے کے شرکا کو تین وارننگ نوٹس جاری ہوچکے ہیں اور اب یہ آخری وارننگ ہے، اگر آج صبح سات بجے تک مظاہرین نے سڑک خالی نہ کی تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق آپریشن شروع کردیا گیا ہے