بین الاقوامی گروپ: بحرین کی انقلابی فورسز نے خبردار کیا ہے کہ آیتالله عیسی قاسم کو نقصان کی صورت میں سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

ایکنا نیوز- منامه پوسٹ کے مطابق انقلابی فورسز کے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بحرین کی ڈکٹیٹر حکومت امریکہ، برطانیہ اور سعودی ایما پر مظالم ڈھا رہی ہے اور وہ صورتحال کی ذمہ دار ہے.
انقلابی الاینس۱۴ فروری، جریان الوفاء الاسلامی، جریان العمل الاسلامی، تحریک حق اور تحریل الا خلاص نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آیت الله عیسی کے حوالے سے مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں۔
انقلابی فورسز نے آیتالله عیسی قاسم کی فوری آزادی کا بھی مطالبہ دھرایا ہے۔
اس بیان میں خبردار کیا گیا ہے: ہم اپنے حقوق کے لیے ہر قانون راستے کو اختیار کریں گے اور کسی صورت خاموش نہیں رہنے والے نہیں/.