پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطین اور بیت المقدس کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

IQNA

پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطین اور بیت المقدس کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، علامہ مقصود ڈومکی

16:23 - December 19, 2017
خبر کا کوڈ: 3503964
بین الاقوامی گروپ: امریکہ عصر حاضر کا فرعون ہے، امریکہ اور اسکے حواری عالم انسانیت کے مجرم ہیں، جنہوں نے داعش سمیت تمام دہشتگرد گروہوں کو تشکیل دیا۔

ایکنانیوز-اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدالانبیاء نے انقلابی جدوجہد کے ذریعے عصر جاہلیت کے طاغوتی نظام کو بدلا،آپ نے قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں جو نظام قائم کیا، وہ ہر دور کی انسانیت کے لئے اسوہ اور آئیڈیل ہے، اسلام کی انقلابی تعلیمات آج بھی عالم انسانیت کے جملہ مسائل کا حل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے صوبائی سیکرٹریٹ سولجر بازار میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ، اسلامی تعلیمات سے دوری کے باعث زوال کا شکار ہیں، امریکہ عصر حاضر کا فرعون ہے، امریکہ اور اس کے حواری عالم انسانیت کے مجرم ہیں، جنہوں نے داعش سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیا اور ان کی سرپرستی کی۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان گذشتہ کئی دہائیوں سے عالمی سامراج اور ان کے ایجنٹوں کی لگائی گئی دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے، ہزاروں شہری، بہادر سپاہی اور پاک فوج کے جوان دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہو رہے ہیں، قدس کے متعلق امریکہ کے حالیہ فیصلے سے امریکہ کا اسلام دشمن کردار ایک دفعہ پھر انتہائی کھل کر سامنے آگیا، پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطین اور بیت المقدس کی جدوجہد آزادی کی حمایت کی ہے، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر جاری مظالم ناقابل برداشت ہیں۔

 

نظرات بینندگان
captcha