
ایکنا نیوز- خبررساں ویب سایٹ الیوم السابع کے مطابق عالم اسلام کے قرآنی ریڈیو کا چوتھا تین سربراہ اجلاس اختتام پذیر ہوچکا ہے۔
اجلاس میں شریک دانشوروں نے امریکی صدر کی جانب سے اسرائیل حامی فیصلے کی شدید مذمت کی گیی اور شدت پسندی سے مقابلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں «شدت پسندی سے مقابلہ اور راہ حل»، «ریڈیو سے فتوے کے لیے مستند علما کی خدمات لینے کا فیصلہ»، «شدت پسندی سے مقابلے کے لیے درو رس اقدامات»، « ماہرین سے شدت پسندی کے مقابلے کے لیے مشاورت»، «شدت پسندی سے مقابلے کے لیے جوانوں کے کردار»، «شدت پسندی سے نمٹنے کے لیےاسلامی ریڈیو میں مفاہمت» و «ریڈیو اسلامی کے زیر کنٹرول شدت پسندی سے نمٹنے کے لیے سوشل میڈیا سے استفادہ» پر نشستیں منعقد ہوئیں۔
قابل ذکر ہے کہ قرآنی ریڈیو کا چوتھا اجلاس اتوار سے شروع ہوا تھا جسمیں کویت، عمان، امارات، موریتانیہ، ملایشیاء، سعودی عرب، سینیگال، بحرین، اردن اور الجزائر کے ریڈیو نمایندے شریک تھے/.