
ایکنا نیوز- اسٹاک ہوم میں امام علی(ع) کے مطابق اسلام میں قرآن سکھنے پر خاص تاکید کی گیی ہے اور قرآن و احادیث سے اسکی اہمیت ثابت شدہ ہے۔
اہل بیت اطهار (ع) کی احادیث میں جابجا قرآن پڑھنے اور سیکھنے کی تاکید کی گیی ہے اور رسول اکرم حضرت محمد(ص) فرماتے ہیں: جان لو کہ جو قرآن سیکھتا اورسیکھاتا ہے اور اس پر عمل کرتا ہے میں جنت کی سمت اسکا رہنما بن جاونگا۔
امام علی(ع) میں قرآنی تعلیمات کی ترویج کے لیے تفسیر،تلاوت اور درس قرآن کی مختلف کلاسز منعقد کی جاتی ہیں جسکی تفصیل درج ذیل ہے۔
۱- صوت و لحن اور قرآن فھمی کی کلاس مردوں کے لیے
ہر ہفتے کے دن شام ۱۷,۰۰ سے ۱۹.۳۰ تک
رمضان المبارک کے مہینے میں کلاسز نہیں ہوں گی مگر امام علی(ع) اسلامی مرکز میں ہردن ایک پارے کی تلاوت ہوگی۔
۲- تفسیر قرآن برائے خواتین
ہر جمعرات کو شام ۱۷,۰۰ سے ۱۹.۰۰ تک
۳- آن لاین قرآنی کلاسز
ہفتے میں قرآنی کی ابتدائی تعلیم، تجوید اور صوت و لحن آن لاین سکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
اگرچہ آن لائن کلاسز سویڈن کے عوام کے لیے شروع کی گیی ہیں مگر دیگر ممالک کے خواہشمند بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
خواہشمند افراد Google Hangout کے زریعے معلومات حاصل کرسکتے ہیں
مرد حضرات ہرہفتے کے دن صبح ۱۰:۳۰ سے ۱۱:۳۰ تک استفادہ کے لیے رابطہ کریں۔
خواتین بھی اسکایپ کے زریعے امام علی(ع) مرکز Imamali.center کے زریعے کلاسز سے مستفید ہوسکتی ہیں۔
خواتین کے لیے آن لائن کلاسز ہفتے کے دن ۱۴:۰۰ سے ۱۵:۳۰ تک منعقد ہوں گی۔
۴- ٹیلیفون پر تعلیم قرآن
خواہشمند افراد اس ای میل quran@imamalicenter.se پر ٹیلفیون کے زریعے قرآن سیکھنے کا ٹائم فکس کرسکتے ہیں۔
۵- مقابلہ قرآن
امام علی(ع)، اسلامی مرکز کے تعاون سے ہر سال حفظ، تجوید، اذان اور قرآن فھمی کا مقابلہ منعقد کیا جاتا ہے جسمیں شمالی یورپ کے طلبا شرکت کرسکتے ہیں ، اس حوالے سے مزید معلومات koran.se پر حاصل کی جاسکتی ہیں/.