ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق مغربی بنگال کے مشرقی ریاست میں ہونے والی کشیدگی کا آغاز اتوار کے روز مودی کی بھاتی جنتا پارٹی (بی جے پی) اور ریاستے کی حکمراں ترینا مول کانگریس کے درمیان ہندو مذہب کے خدا رام کی پیدائش کی تقریب میں ہوا۔
اتوار کے روز شروع ہونے والی کشیدگی پیر کے روز تک جاری رہی جو ہندو مسلم فسادات میں تبدیل ہوگئی۔
ریاست کے اعلیٰ پولیس حکام انوج شرما کا کہنا تھا کہ حکام نے ہنگامی اجلاس کرلیا ہے اور سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک اس تشدد میں 100 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جھڑپ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں جاری ہیں۔