شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا80 واں یوم وفات

IQNA

شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا80 واں یوم وفات

23:02 - April 21, 2018
خبر کا کوڈ: 3504468
بین الاقوامی گروپ:عاشق قرآن علامہ اقبال نے فارسی زبان میں کافی شعر کہے ہیں اور وہ اقبال لاہوری کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔

ایکنا نیوز- شفقنا- شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا80 واں یوم وفات آج پوری عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس حوالے سے مختلف علمی و ادبی اور ثقافتی تنظیموں کی طرف سے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں شاعر مشرق کی شخصیت ، ان کے فکرو فلسفہ اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی جارہی ہے۔

علامہ محمد اقبال کی 80ویں برسی کے حوالے سے مختلف سیاسی، سماجی، تعلیمی اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے خصوصی پروگرام ترتیب دیےگئے ہیں جن میں شاعر مشرق کی قومی خدمات پر ان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

عاشق قرآن و اسلام علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کی اور گورنمنٹ کالج لاہور سے بی اے اور ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔

شاعر مشرق 1905 میں اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان گئے اور قانون کی ڈگری حاصل کی، یہاں سے آپ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

علامہ اقبال نے فارسی زبان میں کافی شعر کہے ہیں اور وہ اقبال لاہوری کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔

علامہ اقبال شعروشاعری کے ساتھ ساتھ وکالت بھی کرتے رہے۔

یاد رہے کہ علامہ محمد اقبال 9 نومبر1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے جبکہ 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پائی، ان کو بادشاہی مسجد کے قریب سپردخاک کیا گیا۔

نظرات بینندگان
captcha