
ایکنا نیوز- الجزیره نیوز کے مطابق حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری «سیدحسن نصرالله» نے الیکشن اجتماع «یوم الوفا للأرض» سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور اسرائیل و سعودی عرب کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں اور اس لیے وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ہم جنگ سے اب تک نہیں نکلے ہیں اور سعودی عرب ایران سے جنگ کے لیے امریکہ اور اسرائیل کو اربوں ڈالر دینے کو تیار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ چند روز پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم نے میڈل ایسٹ میں سات ٹریلین ڈالر خرچ کیے اور کچھ ہاتھ نہیں آیا، ہم علاقے کے امیر ممالک سے چاہتے ہیں کہ وہ اپنے حصے کا خرچہ ادا کریں ، انکے پاس اسقدر سرمایہ ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ اس کو کیسے خرچ کریں۔/