ایکنا نیوز- الشروق نیوز کے مطابق کابل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا خود کش تھا جو علماء کونسل کے اجلاس کے اختتام کے بعد اس وقت ہوا جب علماء اجتماع گاہ سے باہر آرہے تھے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور نے خود کو لوئل جرگہ کے اجتماع کے ٹینٹ سے باہر دھماکہ خیز مواد سے اڑایا، جبکہ اجتماع گاہ میں 2 ہزار سے زائر علماء موجود تھے۔
افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان حشمت استینکزئی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، لیکن یہ بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ اس دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہے۔