
ایکنا نیوز- پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بعد از نماز جمعہ اور دیگر اوقات میں علما کی دعوت پر قدس ریلیاں نکالی جائیں گی جنمیں مختلف مکاتب فکر کے علما ء کرام خطاب کریں گے۔
کوئٹہ میں قدس ریلی پانچ بجے نیچاری امام بارگاہ علمدار روڑ سے قدس ریلی نکالی جائے گی جسکا اختتام بہشت زینب پر ہوگا

قابل ذکر ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو بیت المقدس پر اسرائیل کے قبضہ کے خلاف یوم القدس کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا تھا اور اسی مناسبت سے ہر سال اس دن پوری دنیا میں شیعہ و سنی مسلمان جمعۃ الوادع کو بعنوان یوم القدس مناتے ہیں۔/