
ایکنا نیوز- امارات کے البیان ویب سایٹ کے مطابق معذور افراد کے مقابلوں میں کامیاب افراد کے اعزاز میں تقریب
«صاحبان همت و اراده» کے عنوان سے منعقد ہوئی جسمیں ۳۶ طلبا اور ۲۰ طالبات کی خصوصی حوصلہ افزائی کی گیی۔
تقریب میں مقابلوں کی تاریخ پر مبنی ڈکومنٹری کی نمایش، تواشیح، معذور افراد کے بنائے مصنوعات کی نمایش پروگرام میں شامل تھی۔
مقابلوں کی کمیٹی کی سربراہ فوزیه بلوشی کا کہنا تھا: ساتویں قرآنی مقابلوں کا معیار اس بار قابل قدر تھا ۔
قابل ذکر ہے کہ رمضان میں ساتویں قرآنی مقابلے « دبئی » میں «صاحبان همت و اراده» نامی ادارے کے تعاون سے منعقد ہوئے تھے جنمیں ۲۸۷ طلبا اور طالبات شریک تھیں۔
مقابلوں میں کان، آنکھ ، قوت گویائی اور جسمانی حوالے سے معذور افراد حفظ کل قرآن، حفظ ۲۰ پارے ، حفظ ۱۵ ، حفظ ۷ ، حفظ ۵ ، حفظ تین پارے، حفظ دو ،حفظ ایک اور چھوٹی سورتوں کے حفظ مقابلوں میں حصہ لے رہے تھے۔
مقابلوں میں امارات کے باشندوں کے علاوہ امارات میں مقیم دیگر ممالک کے حفاظ بھی شریک تھے۔/