IQNA

16:20 - June 25, 2018
خبر کا کوڈ: 3504747
ایکنا نیوز- بحرین میں انسانی حقوق تنظیم نے کہا ہے کہ آیت اللہ عیسی قاسم کی حالت خطرناک ہے اور وہ حرکت کرنے کے قابل نہیں۔

بحرینی ہیومن رایٹس:آیت‌الله قاسم کی جسمانی حالت غیر ہے

ایکنا نیوز- المیادین نیوز کے مطابق بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کی حالت اچانک بگڑ گیی اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

شیعہ عالم دین اپنے گھر میں نظربند ہے اور کل رات اچانک انہیں حالت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

انسانی حقوق تنظیم کی رپورٹ کے مطابق انکی حالت غیر ہے اور وہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر حرکت کرنے سے قاصر ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق شیخ قاسم کے بیٹے اور داماد بھی قید میں ہیں تاہم گذشتہ رات وہ بھی ایمبولینس میں موجود تھے لیکن بعد ازاں انہیں دوبارہ قید کرلیا گیا۔

 

 آیت‌الله قاسم کی جسمانی حالت  ۲۶ نوامبر ۲۰۱۷ کو بھی بگڑ چکی تھی جنکو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا۔/

3725206

 

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: