مساجد نقشہ سازی کا بین الاقوامی مقابلہ

IQNA

مساجد نقشہ سازی کا بین الاقوامی مقابلہ

9:01 - July 27, 2018
خبر کا کوڈ: 3504879
بین الاقوامی گروپ: تیسرے «عبداللطیف فوزان ایوارڈ» مساجد معماری کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اخبارالیوم کے مطابق «عبداللطیف فوزان ایوارڈ» کے ڈایریکٹر «مشاری النعیم» نے اسلامی مساجد کے طرز تعمیر کے اس مقابلے میں تمام عالم اسلام کو شرکت کی دعوت دی ہے جسمیں بہترین نقشے کو ایک ملین ڈالر انعام دیا جائے گا

 

 

مصر میں سیمینار بعنوان «اسلام تمدن میں مساجد کے طرز تعمیر: روشن افق» کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا: مقابلے کا مقصد جدید اصولوں کے ساتھ معماری میں تحقیقی روش کے مطابق زاویوں کو اجاگر کرنا ہے

 

النعیم نے مساجد کو طرز تعمیر کے انقلاب میں اہم قرار دیتے ہوئے کہا : مسجدوں کی تعمیر میں جدت، معذور افراد کے داخلے کا آسان بنانا اور انرژی یا توانائی میں بچت مقابلے میں نمایاں ہوں گے

 

«عبداللطیف فوزان ایوارڈ» کے انچارج «محمد اسلام الغنیمی» نے مقابلے میں شرایط کے حوالے سے کہا: فعال مسجد کا خدوخال اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج پیش کرنا ضروری ہے۔

انکا کہنا تھا: مقابلوں میں شرکت کے لیے ستمبر ۲۰۱۸ تک رابطہ کرنا ضروری ہے اور مقابلوں کا فیصلہ ستمبر ۲۰۱۹ تک ہوگا جبکہ تقسیم انعامات کی تقریب مارچ ۲۰۲۰ کو منعقد ہوگی۔

 

3733544

نظرات بینندگان
captcha