ایران کی شرکت؛ ناخچیوان میں ہفتہ فلم/ مجیدی کی فلم«باران» کی پذیرائی

IQNA

ایران کی شرکت؛ ناخچیوان میں ہفتہ فلم/ مجیدی کی فلم«باران» کی پذیرائی

8:57 - October 02, 2018
خبر کا کوڈ: 3505166
بین الاقوامی گروپ – اسلامی فلم کا ہفتہ «ناکچیوان؛ سال ۲۰۱۸میں اسلامی ثقافتی دارالحکومت» میں منایا گیا

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق «ناخچیوان؛ سال ۲۰۱۸میں اسلامی دنیا کا ثقافتی دارالحکومت» میں ہفتہ فلم منایا گیا جسمیں ایرانی فلم " باران" کو خوب پذیرائی ملی۔

 

پہلی بار ناخچیوان میں منعقدہ ہفتہ فلم میں آذربایجان، ایران، ترکی، ازبکستان اور تاجیکستان کی فلمیں شامل تھیں۔

 

ایرانی ڈایریکٹر مجید مجیدی کی فلم «باران» کی نمایش کی گیی جسمیں ناخچیوان کی وزیر ثقافت بھی شریک تھے اور شایقین نے اس فلم کو داد تحسین پیش کی۔

 

فلم کی نمایش میں ایران کے ثقافتی نمایندے محمدرضا پاکروان اور ہمراہ وفد نے ناخچیوان کے اعلی حکام سے دو طرفہ ثقافتی تعلقات پر اظھار خیال کیا ۔

پاكروان نے «باران» فلم کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس طرح کی تقریبات سے ناخچیوان اور ایران کے ثقافتی تعلقات میں روز بروز اضافہ ہوگا۔

 

قبل ذکر ہے کہ ناخچیوان میں فلمی نمایش کے علاوہ ترکی کی جانب سے روایتی رقص «رقص عشق» جسکا محور نامور شاعر مولانا جلاالدین بلخی کا تصور تھا، پیش کیا گیا۔/

3751828

نظرات بینندگان
captcha