بین الاقوامی گروپ- بغداد میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے پیادہ روی کے راستوں پر عراقی میزبانی کے حوالے سے رھبر انقلاب کا پیغام تشکر آویزاں اور نصب کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق بغداد میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے پیادہ روی کے راستوں پر عراقی میزبانی کے شکریے کے حوالے سے رھبر انقلاب کا پیغام منعکس کیا گیا ہے۔
شکریے کے ان بینرز میں ایرانی عوام اور حکومت اور رھبر معظم کی جانب سے شاندار میزبانی پر عراقی عوام کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے ۔/

