ایکنا نیوز- ڈدنیا نیوز کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے کلایہ بازار میں دھما کے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے، شہر میں دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند ہیں، لوگ اپنے پیاروں کے غم میں نڈھال ہیں۔ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی نماز جنازہ اد ا کر دی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
گزشتہ روز لوئر اورکزئی کے علاقے کلایا بازار میں مدرسہ اہل بیت کے قریب اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ خریداری میں مصروف تھے۔ دھماکے سے 33 افراد جاں بحق اور 56 زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کی بڑی تعداد کلایہ اور کوہاٹ کے ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ بیشتر افراد کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کا تاحال مقدمہ درج نہ کیا جاسکا۔